وزیراعلیٰ پنجاب نے دیہی خواتین کیلئے اربوں کے پیکیج کا اعلان کر دیا

وزیراعلیٰ پنجاب نے دیہی خواتین کیلئے اربوں کے پیکیج کا اعلان کر دیا
وزیراعلیٰ پنجاب نے دیہی خواتین کیلئے اربوں کے پیکیج کا اعلان کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سی ایم پنجاب لائیوسٹاک کارڈ کا اجراء،دیہی خواتین کیلئے 2ارب روپے کا پیکیج اورپہلی فارمر رہنمائی ایپ لانچ کردی گئی۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب کی دھی رانیوں کیلئے باعزت روزگار کے دروازے کھول دیئے۔ معاشی خودمختاری کیلئے 12اضلاع کی11ہزار دیہی خواتین کیلئے 2ارب روپے کا ریکارڈ پیکیج دیا۔دیہی خواتین کو پالنے اورروزگار کمانے کیلئے گائے اوربھینسیں مفت ملیں گی۔ملتان،خانیوال،لودھراں،وہاڑی،بہاولپور اوربہاولنگر اوررحیم یار خان میں دیہی خواتین کیلئے چیف منسٹر لائیوسٹاک پراجیکٹ جاری ہے۔

ڈیرہ غازی خان،لیہ،مظفر گڑھ،راجن پوراورکوٹ ادوکے دیہات میں بھی خواتین کو پالنے کیلئے مفت گائے اوربھینسیں ملیں گی۔دیہات کی نادار خواتین گائے بھینسیں پال کر باعزت روزگار کما سکیں گی۔سی ایم لائیوسٹاک کارڈسے 80ہزار مویشی پال فارمر،27ہزار روپے فی جانوربلاسود قرض لے سکیں گے۔پنجاب بھر میں مویشی پال فارمر رجسٹرڈ ڈیلر سے 2لاکھ70ہزار تک ونڈا،منرل مکسچر اورسائلج خرید سکیں گے۔لائیوسٹاک فارمر 4ماہ تک مساوی اقساط میں بلاسود قرض سے ونڈا وغیرہ خرید سکیں گے۔ لائیوسٹاک کارڈ کے ذریعے چار لاکھ جانورمیٹ ایکسپورٹ کیلئے تیار ہوں گے۔مویشیوں کی دیکھ بھال میں آسانی کیلئے اینیمل آئیڈنٹی ٹریس ایبلٹی سسٹم کا نفاذ ہوگا۔فارمر کیلئے ہیلپ لائن بھی فنکشنل،آئن لائن رجسٹریشن کی سہولت بھی دستیاب ہوں گی۔فارمر کو فری ڈیگنگ،فری ان سیمی نیشن سروسز،ونڈا اورسائلج کی کوالٹی ٹیسٹنگ کی سہولت بھی میسر ہوں گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ ترقی کا سفر شروع ہے،سب شریک ہوں گے۔ دیہات میں رہنے والی خواتین کو نظر انداز نہیں کرسکتے،خوشحالی ہردھی رانی کا حق ہے۔ پنجاب کے لائیوسٹاک فارمر کا بھر پور ساتھ دیں گے۔ دودھ اورگوشت کی پیداوار بڑھانے سے مقامی ضروریات کے ساتھ ساتھ ایکسپورٹ بھی بڑھیں گی۔