2025 تعلیم کے میدان میں خوشخبریوں کا سال ،نئی ایس ایم سی پالیسی اور ایف ایل این پالیسی لانچ، آج سے نافذ العمل ہوگی

2025 تعلیم کے میدان میں خوشخبریوں کا سال ،نئی ایس ایم سی پالیسی اور ایف ایل این ...
 2025 تعلیم کے میدان میں خوشخبریوں کا سال ،نئی ایس ایم سی پالیسی اور ایف ایل این پالیسی لانچ، آج سے نافذ العمل ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور  ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) 2025 تعلیم کے میدان میں خوشخبریوں کا سال ،نئی ایس ایم سی پالیسی اور ایف ایل این پالیسی لانچ، آج سے نافذ العمل ہوگی۔

وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے 2025 کو تعلیم کے میدان میں خوشخبریوں کا سال قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ 2025 پنجاب میں تعلیمی نظام کی مزید بہتری کا سال ہوگا۔  رواں سال نوجوانوں کیلئے لیپ ٹاپ سکیم لانچ ہونے جا رہی ہے جبکہ اس سال سکالر شپ پروگرام میں سکالرسپش کی تعداد 30 ہزار سے بڑھا کر 50 ہزار اور طالبات کیلئے سکوٹی سکیم میں سکوٹیز کی تعداد 1 لاکھ تک بڑھا دی گئی ہے۔ نئی ایس ایم سی پالیسی اور ایف ایل این پالیسی گذشتہ روز لانچ کر دی گئی ہے۔ یہ دونوں پالیسیاں آج سے نافذ العمل ہوں گی۔

رانا سکندر حیات نے نئے سال کے اہداف بتاتے ہوئے مزید کہا کہ رواں سال 300 ایڈ ٹیک سکولوں کے قیام کا منصوبہ لائے ہیں۔ 2025 میں نوجوانوں میں ٹیکنالوجی کے فروغ پر توجہ ہوگی۔ اسی مناسبت سے تعلیمی اداروں میں مڈل ٹیک، میٹرک اور انٹر ٹیک کا آغاز بھی رواں سال ہونے جا رہا یے۔ رواں سال ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن کے ماڈل ادارہ کا بھی افتتاح ہوگا۔ 2025 میں سکول نیوٹریشن پروگرام کا دائرہ کار مزید اضلاع تک پھیلایا جائے گا۔

 وزیر تعلیم نے کہا کہ آؤٹ آف سکول بچے اب آئوٹ آف سکول نہیں رہیں گے، ان کیلئے جامع حکمت عملی بنا لی ہے۔  یہ سال سٹیم ایجوکیشن پر بھی توجہ مرکوز کرنے کا سال ہے۔

 وزیر تعلیم نے پرفارمنگ سی ای اوز کو فارن ٹرپ اور انٹرنیشل ٹریننگ کروانے کی خوشخبری بھی سنائی اور مزید کہا کہ سرکاری سکولوں کا معیار اور اعتماد بحال کرتے ہوئے اس لیول پر لے جائیں گے کہ وزراء اور بیوروکریٹس کے بچے بھی یہاں پڑھنے کو ترجیح دیں۔  2025 "سرکاری سکول معیاری سکول" کے سلوگن کو عملی جامہ پہنانے کا سال ہے۔