وزیر داخلہ نے تمام مکاتب فکر کے علما ءکا ہنگامی اجلاس کل طلب کرلیا

وزیر داخلہ نے تمام مکاتب فکر کے علما ءکا ہنگامی اجلاس کل طلب کرلیا
وزیر داخلہ نے تمام مکاتب فکر کے علما ءکا ہنگامی اجلاس کل طلب کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر داخلہ احسن اقبال نے تمام مکاتب فکر کے مرکزی علماءکا کل ہنگامی اجلاس بلا لیا ، علمائے کرام کے اجلا س میں دھرنا کی صورت حال سے نمٹنے کے لئے مشاورت کی جائے گئی۔

گورنر ہاﺅس کے سامنے معیار تعلیم کی بہتری کے لئے مظاہرہ ، پولیس پر مظاہرین کا پتھراﺅ، آنسو گیس کی شیلنگ اور واٹر کینن سے دھلائی

وزیر داخلہ احسن اقبال نے اسلام آباد میں گذشتہ14روز سے جاری دھرنے سے نمٹنے کے لئے مختلف علمائے کرام کا ہنگامی اجلاس کل طلب کر لیا ہے، اجلاس میں اجلاس میں دھرناکی صورتحال سے نمٹنے کے لئے حتمی مشاورت کی جائے گی جبکہ ختم نبوت ﷺ پر قوم کو متحد رکھنے کے لئے لائحہ عمل بنایا جائے گا۔ اس حوالے سے وزارت مذہبی امور کو ذمہ داری سونپ دی ہے، وزارت نے مختلف مسالک کے جید علمائے کرام سے رابطے شروع کردئیے ہیں جبکہ اجلاس میں شرکت کے لئے علمائے کرام کو دعوت نامے بھی ارسال کر دئیے گئے ہیں۔ وزارت مذہبی امور کی جانب سے مفتی منیب ، انس نوارانی ، راغب نعیمی اور غلام احمد سیالوی سے رابطہ کر لیا گیا ہے تاہم انہوں نے تاحال اجلا س میں شرکت کے حوالے سے کوئی ردعمل نہیں دیا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -