جو پارٹی چھوڑ کر جائے گا وہ کہیں کا نہیں رہے گا : خواجہ سعد رفیق

جو پارٹی چھوڑ کر جائے گا وہ کہیں کا نہیں رہے گا : خواجہ سعد رفیق
جو پارٹی چھوڑ کر جائے گا وہ کہیں کا نہیں رہے گا : خواجہ سعد رفیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ سیاستدان اڑ کر کہیں نہیں جاتے ہماری جماعت کے اراکین چٹان کی طرح متحد ہیں، جو پارٹی چھوڑ کر جائے گا وہ کہیں کا نہیں رہے گا ۔

اسحاق ڈار استعفیٰ دینے پر راضی ہو گئے تھے لیکن پھر ۔۔۔وزیر خزانہ کے استعفے ے متعلق ایسی اندرونی کہانی سامنے آگئی کہ آپ کو بھی حیرانگی ہو گی
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اقبل ازوقت الیکشن کی بات کرتے ضرور ہیں لیکن خلوت میں بیٹھتے ہیں تو کہتے انتخابات بروقت ہی بہتر ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سیاستدانوں میں سیاسی شعور آگیا ہے۔خواجہ سعد رفیق کہتے ہیں ہم ملک میں کوئی جنگ نہیں چھیڑنا چاہتے،پارٹی کے لوگوں سے رابطہ کیا جاتا ہے ڈرایا نہیں جاتا۔
وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ حلقہ بندیوں کا فائدہ سیاسی جماعتوں کو نہیں جمہوری نظام کو ہوگا، مردم شماری کے بعد حلقہ بندیاں قانونی ضرورت ہیں جنھیں پورا کیا جارہا ہے، سیاسی جماعتوں نے بھی مشاورت کے بعد اتفاق کیا ہے، نئی حلقہ بندیوں کے بغیر قبل ازوقت انتخابات نہیں ہوسکتے، ان کی بات کرنے والے آئین اور قانون سے نابلد ہیں۔

مزید :

قومی -