یمن سے سب سے بڑی خبر آگئی ،حوثی کمانڈرز نے جنگ بندی کا مشروط اعلان کردیا

یمن سے سب سے بڑی خبر آگئی ،حوثی کمانڈرز نے جنگ بندی کا مشروط اعلان کردیا
یمن سے سب سے بڑی خبر آگئی ،حوثی کمانڈرز نے جنگ بندی کا مشروط اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

صنعا(ڈیلی پاکستان آن لائن) یمن میں سعوی اتحادی افواج سے برسر پیکار حوثی باغیوں نے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور یمنی حکومت کو مشروط سیز فائر کی پیشکش کردی ہے۔
نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق حوثی باغیوں نے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور یمن کی فوج پر ڈرون اور میزائل حملے روکنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر سعودی اتحاد یمن میں قیام امن کے لیے سنجیدہ ہے تو ہم بھی سیز فائر کرنے کو تیار ہیں۔حوثی باغیوں کے کمانڈرنے کہاہے کہ اقوام متحدہ کے ایک وفد سے رابطے کے بعد ڈرون اور میزائل حملے روکنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم مکمل سیز فائر کے لیے اتحادی افواج کے اقدامات کے منتظر ہیں۔
واضح رہے گزشتہ ہفتے سعودی اتحادی افواج نے بندرگاہ الحدیدہ کے کنٹرول کے لیے جاری جنگ کے دوران سیز فائر کا اعلان کیا تھا لیکن اس اعلان کے بعد بھی حوثی باغیوں نے حملے بند نہیں کیے تھے۔

مزید :

عرب دنیا -