رائیونڈ سٹی،عطائی ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے 5بچوں کی ماں جاں بحْ، کلینک بند کر کے فرار

رائیونڈ سٹی،عطائی ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے 5بچوں کی ماں جاں بحْ، کلینک بند کر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)رائیونڈ سٹی میں عطائی ڈاکٹر کی مبینہ غفلت کے نتیجے میں پانچ بچوں کی ماں جاں بحق ہوگئی۔ اہل خانہ نے عطائی ڈاکٹر کے خلاف احتجاج کیا تو جعلی ڈاکٹر کلینک بند کرکے فرار ہوگیا۔بتایا گیا ہے کہ رائیونڈ سٹی کے علاقے موضع جودھ کا ارشد اپنی بیوی کوثر بی بی کی طبیعت خراب ہونے پر مقامی کلینک سے ڈاکٹر کو گھر بلوایا جس نے گھر آتے ہی مریضہ کو دو انجکشن لگا ئے جس سے اس کی حالت مزید بگڑ گئی اور اس نے تڑپنا شروع کر دیا۔ کوثر بی بی کو فوری سرکاری ہسپتال لیجایا گیا جہاں وہ راستے میں دم توڑ گئی۔ ورثا نے عطائی ڈاکٹر کے خلاف کلینک کے باہر احتجاج کیا، ورثا نے عطائی ڈاکٹر کے خلاف مقامی  تھانے میں درخواست دے دی، ان کا کہنا ہے کہ عطائی ڈاکٹر کے انجکشن لگنے کی وجہ سے کوثر بی بی کی موت واقع ہوئی ہے۔

مزید :

علاقائی -