بھانہ ماڑی،جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاون،2 ملزمان گرفتار

بھانہ ماڑی،جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاون،2 ملزمان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(کرائم رپورٹر) تھانہ بھانہ ماڑی پولیس نے کوہاٹ روڈ، انڈسٹریل سٹیٹ اور ملحقہ علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف اہم کاروائیاں کی ہے، خفیہ اطلاعات پر ہونیو الی کاروائیوں کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا،گرفتار ملزمان غیر قانونی اسلحہ اور دیگر جرائم میں ملوث ہیں جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرائم کا اعتراف کیا ہے، کاروائی کے دوران ملزمان کے قبضہ سے3 عدد پستول اور متعدد کارتوس بھی برآمد کر لئے گئے ہیں جن کے خلاف مقدمات درج کر کے ان سے مختلف زاویوں پر تفتیش کا آغا زکر دیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق تھانہ بھانہ ماڑی پولیس نے گزشتہ روز مختلف جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف اہم کاروائیوں کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے، کاروائیاں کوہاٹ روڈ، انڈسٹریل سٹیٹ اور ملحقہ علاقوں میں کی ہے جس کے دوران ایس ایچ او تھانہ بھانہ ماڑی نور حیدر نے ملزمان عالمزیب ولد جہانزیب اور احسن طارق شاہ ولد عنایت شاہ کو گرفتار کیا ہے،ملزمان کا تعلق مختلف علاقوں سے ہے غیر قانونی اسلحہ اور دیگر جرائم میں ملوث ہیں جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرائم میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے جن کے قبضہ سے 3 عدد پستول اور متعدد کارتوس برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے گئے ہیں