نومبر کے مہینے میں ہی عمران خان باہر ہوگا
اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) رکن قومی اسمبلی تحریک انصاف سردار لطیف کھوسہ نےکہا ہے کہ 24 نومبر کو جب لوگ نکلیں گے تو یہ خس و خاشاک کی طرح بہہ جائیں گے۔ میں ابھی بھی قائم ہوں نومبر کے مہینے میں ہی عمران خان باہر ہوگا اور یہ چور ، ڈاکو ،لٹیرے بھاگ جائیں گے،اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل ہوجائے تو یہ حکومت ایک دن نہیں رہ سکتی،اگر ایک دن یہ حکومت رہ جائے تو میں سیاست چھوڑ دوں گا۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ پروگرام میں سسینیٹر فیصل واوڈا نے بھی شرکت کی ۔
پروگرام میں سسینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ 9مئی کے کچھ لوگ مسنگ ہیں ان کو اس دھرنے میں ڈھونڈا جائے گا، مراد سعید آگئے تو فیض حمید اور بانی پی ٹی آئی کو کوئی بندہ نہیں بچا سکتا۔