اہلسنت والجماعت کی پشاور ائیربیس حملے کی شدید میں مذمت

اہلسنت والجماعت کی پشاور ائیربیس حملے کی شدید میں مذمت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سٹی رپورٹر)اہلسنت والجماعت کے سربراہ علامہ محمد احمدلدھیانوی ،ڈاکٹرخادم حسین ڈھلوں نے پشاور ائیربیس حملے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ دہشت گردبوکھلاہٹ کا شکارہوچکے ہیں،اپنی ناکامی کے آخری حربے استعمال کررہے ہیں،پاک فوج کے کیپٹن اسفند یار کی بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں،دہشت گردوں کے خلاف پوری قوم کو ایک ہوکر لڑنا ہوگا،ملکی سلامتی کے درپیش عناصرکسی رعایت کے مستحق نہیں ،غیرملکی ایجنسیاں وطن عزیز کی سلامتی کے درپے ہوچکی ہیں،پاک فوج نے دہشتگردی کے خلاف جس جنگ کا آغاز کیا ہے وہ پاکستان کی سلامتی اور حفاظت کا سبب بنے گی
ائیربیس حملے بے گناہ نمازیوں کو نشانہ بنا یا گیا ،پاک فوج کے جوانوں و دیگر شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،شہداء کے دکھ میں لواحقین کے ساتھ پوری قوم برابر کی شریک ہے،نماز جمعہ کے بعد شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی صحت یابی کے لیے دعاکی گئی،مزید کہاکہ اب وقت آگیا ہے پڑوسی ممالک کی دراندازی کا بھر پو رجواب دیا جائے،بھارت مذاکرات کے بعد بھی سرحدی حدود کی خلاف ورزی کررہاہے،اندرون ملک دہشت گردی میں بھی بھارتی ایجنسیوں کے ملوث ہونے کے شواہد پائے جائے رہے ہیں،پاکستان اس وقت شدید مشکلات کا شکارہے،ایک طرف بھارت اپنی سرحد اور افغانستان کی سرحد سے مسلسل گولہ باری کررہاہے جبکہ دوسری طرف ایران کی جانب سے بھی سرحدی خلاف ورزیاں کی جارہی ہے،پاکستان کے تحفظ اور دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے ضروری ہے کہ بیرونی دہشت گردی کو نکیل ڈالی جائے۔