پی پی پی کے ایم پی اے سمیت 20افراد کے خلاف کراچی کورکمانڈرکے گارڈ پر تششدد کا مقدمہ درج
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے ایم پی اے طارق مسعودسمیت بیس افراد کے خلاف کراچی کے کور کمانڈرکی سیکورٹی پر مامور محافظوں پرتشدد اور ہتھیار چھیننے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
مہندرا سنگھ دھونی ایئرپورٹ کے فرش پر سوگئے
” ایکسپریس ٹریبون “ کے مطابق کراچی کورکمانڈر لیفٹینٹ جنرل شاہدبیگ مرزا کی سیکورٹی پر مامور حوالدارفہیم اللہ نے د رخشاں تھانے میں شکائیت درج کروائی ہے ،جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ انہیں اور ان کے دیگر دوساتھیوں جن کے نام بالترتیب عارف اور علی جان ہیں خیابان مجاہد میں تشدد کانشانہ بنایا گیا۔فہیم اللہ کے مطابق کراچی کورکمانڈر کی فیملی کے کچھ افراد سرکاری گاڑی میں سفرکررہے تھے کہ رات گیارہ بجے کے قریب چار افراد پر مشتمل ایک گاڑی ان کے راستے میں آگئی ،گاڑی روک کران کوچیک کرنے کے لیے اترے توگاڑی میں موجو د افراد نے اپنی شناخت مون اور اسد کے ناموں سے کرائی ،ان افراد میں شامل طارق نامی شخص نے اپنے دیگر ساتھیوں اسلحے سمیت بلا لیا جو تعداد میں 15سے 18تھے ۔فہیم اللہ کا مزید کہنا تھا کہ ان سب افراد نے ان کو مارا اورسرکاری اسلحے بھی چھین لیے ۔
پی پی پی کے طارق مسعود آرائیں پی ایس 14 سے ایم پی اے ہیں اور جن افراد کانام ایف آئی آر میں درج ہو ا ہے وہ ان کے محافظ ہیں۔