2019 ورلڈ کپ کے بعد ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کروں گا:یووراج سنگھ

2019 ورلڈ کپ کے بعد ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کروں گا:یووراج سنگھ
2019 ورلڈ کپ کے بعد ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کروں گا:یووراج سنگھ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی( آن لائن )بھارتی ٹیم کے آل راؤنڈر یووراج سنگھ نے کہا ہے کہ آئندہ برس شیڈول آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کے بعد اپنے مستقبل کے بارے فیصلہ کروں گا۔ 
میڈیارپورٹ کے مطابق اپنے ایک بیان میں یووراج سنگھ کا کہناتھا کہ وہ ابھی کرکٹ سے لطف اندوز ہو رہے ہیں اس لئے کھیل کو جاری رکھیں گے، آئندہ برس ہونے والے ورلڈکپ کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کروں گا۔انہوں نے کہا کہ رواں برس شیڈول آئی پی ایل میرے کیریئر کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، کوشش ہو گی کہ عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے نہ صرف ٹیم کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کروں بلکہ بھارتی ٹیم میں کم بیک کروں۔
واضح رہے کہ یووراج سنگھ 2011 میں منعقدہ ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم کے ہیرو تھے۔ انہوں نے میگا ایونٹ میں عمدہ آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ٹیم کو 28 برس بعد عالمی چیمپئن بنوانے میں کلیدی کردار ادا کیا تھا، تاہم ان دنوں انہیں ٹیم سے دوری کا سامنا ہے جس کے باعث ان کے مستقبل پر سوالیہ نشان ثبت ہو گیا ہے۔یووراج نے آخری بار جون 2017 میں ون ڈے میچ میں بھارتی ٹیم کی نمائندگی کی تھی۔

مزید :

کھیل -