سٹاک مارکیٹ میں تیزی، 100انڈیکس 170پوائنٹس بڑھ گیا
کراچی (اکنامک رپورٹر)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو اتار چڑھاوٗ کا سلسلہ جاری رہنے کے بعد تیزی غالب آگئی جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس 170پوائنٹس کے اضافے سے بڑھ کر 42504.76 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا جب کہ 44.12فی صد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت23ارب 67کروڑ31لاکھ روپے بڑھ گئی اور حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی جمعرات کی نسبت1.46فیصد زائد رہی۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں گزشتہ روز ٹریڈنگ کا آغاز منفی زون میں اور سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص فروخت کا دباوٗ بڑھنے کے باعث کے ایس ای100 انڈیکس42234پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا تاہم بعد ازاں نچلی سطح پر آئی قیمتوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے خریداری شروع ہوئی جس کے باعث انڈیکس42554پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا بعد میں مزکورہ سطح برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی غالب آگئی اورکے ایس ای100انڈیکس 170پوائنٹس کے اضافے سے42504.76پوائنٹس اور کے ایس ای30انڈیکس102.45پوائنٹس کے اضافے سے18046.26پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرذ انڈیکس 101.79پوائنٹس کے اضافے سے30167.01پوائنٹس پر بند ہوا۔تیزی کے سبب مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت79کھرب21ارب 73کروڑ93لاکھ روپے سے بڑھ کر79کھرب45ارب41کروڑ24لاکھ روپے ہوگئی۔گزشتہ روز مجموعی طور پر417کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 184کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 210میں کمی اور 23کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اعتبار سے نیسلے پاکستان کے بھاؤ میں 112.32روپے کا اضافہ ہوا جس سے اسکے حصص کی قیمت 6993.33روپے ہو گئی اسی طرح30.36روپے کے اضافے سیپ ہائر فائبر کے حصص کی قیمت706.37روپے ہو گئی جبکہ پریمیئر شوگرکے حصص کی قیمت میں 40روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکی حصص کی قیمت 510روپے ہو گئی اسی طرح پاک ٹوبیکو 30روپے کی کمی سے 1700روپے پر آ گئی۔انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا جس کے باعث انٹر بینک میں امریکی ڈالر 166روپے اور اوپن مارکیٹ میں 166.20روپے ہوگئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 10پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید165.90روپے سے گھٹ کر165.80روپے اور قیمت فروخت166.10روپے سے گھٹ کر166روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں 10پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید166روپے سے گھٹ کر165.90روپے اور قیمت فروخت166.30روپے سے گھٹ کر166.20روپے پر آ گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 50پیسے کے اضافے سے195روپے سے بڑھ کر195.50روپے اور قیمت فروخت197روپے سے بڑھ کر197.50روپے ہوگئی اسی طرح1روپے کے اضافے سے برطانو ی پونڈ کی قیمت خرید213.20روپے سے بڑھ کر214.50روپے اور قیمت فروخت215.50روپے سے بڑھ کر216.50روپے ہو گئی۔مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت500روپے کے اضافے سے بڑھ کرایک لاکھ14ہزار700روپے ہوگئی۔آل سندھ صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کوعالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4ڈالر کے اضافے سے1953ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثرمقامی مارکیٹ میں ایک تولہ سونے کی قیمت1لاکھ14ہزار700روپے اور دس گرام سونے کی قیمت429روپے کے اضافے سے 98ہزار337روپے پر آ گئی۔
سٹاک مارکیٹ