لیگی رہنما عظمیٰ عامر بٹ کی رہائشگاہ پر کیک کاٹنے کی تقریب
لاہور(پ ر)ٹاؤن شپ لاہور میں جشن عیدمیلادالنبی کی خوشی میں چیئرپرسن نوازشریف لوور گروپ عظمی عامربٹ کی رہائش گاہ پر کیک کاٹا گیا۔ اس موقع پر منور حسین نقوی صدر نوازشریف لوور گروپ، اطہر امین، افتخار عزیز،خالد بیگ، عدیم اجمل زاہدلطیف، مظہر امین، عاطف بٹ، رضوان صدیقی،شیری بھائی اور مسلم لیگ (ن) کر کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ عظمیٰ عامربٹ نے کہا کہ ہم جب تک اپنے پیارے نبی کی دی تعلیمات پر مکمل طور پر عمل پیرا نہیں ہونگے دنیامیں اسلام کا بول بالا نہیں ہوگا۔
اور کہا کہ آج کے دن ہمیں یہ عہد کرنا چاہیے کہ ہم اپنی زندگی اور روزمرہ کے معاملات اپنے نبی کے احکامات کے مطابق گزاریں گے۔