چیف جسٹس کا ڈی ایچ کیو چارسدہ کا دورہ،مریضوں نے شکایات کے انبار لگادیے

چیف جسٹس کا ڈی ایچ کیو چارسدہ کا دورہ،مریضوں نے شکایات کے انبار لگادیے
چیف جسٹس کا ڈی ایچ کیو چارسدہ کا دورہ،مریضوں نے شکایات کے انبار لگادیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چارسدہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف جسٹس آف پاکستان نے ڈی ایچ کیو ہسپتال چارسدہ کا دورہ کیا ہے جہاں مریضوں نے ان کے سامنے شکایات کے انبار لگادیے۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے چارسدہ میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے ہسپتال کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور ادویات کی فراہمی کے حوالے سے انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔ ہسپتال میں ٹی این ٹی انجکشن نہ ہونے پر چیف جسٹس نے سخت اظہار برہمی کیا اور ہسپتال میں ادویات کی کمی کا نوٹس لے لیا۔ اس موقع پر چیف جسٹس نے مریضوں اور ان کے لواحقین سے مسائل دریافت کیے، چیف جسٹس کے سامنے شہری پھٹ پڑے اور شکایات کے انبار لگادیے۔
چیف جسٹس کے دورے کے دوران ورکرز ویلفیئر بورڈ نے ہسپتال کے باہر احتجاج شروع کردیا جس پر چیف جسٹس نے مظاہرین سے ملاقات کی اور انہیں معاملات حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔