”میں پاؤں بہت اچھے چاٹ لیتا ہوں اور۔۔۔“ میشاءشفیع کے بعد ایک اور معروف ماڈل نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا، ایسی گفتگو کے سکرین شاٹس شیئر کر دئیے کہ ہر کسی کے شرم سے گال لال ہو جائیں گے

”میں پاؤں بہت اچھے چاٹ لیتا ہوں اور۔۔۔“ میشاءشفیع کے بعد ایک اور معروف ماڈل ...
”میں پاؤں بہت اچھے چاٹ لیتا ہوں اور۔۔۔“ میشاءشفیع کے بعد ایک اور معروف ماڈل نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا، ایسی گفتگو کے سکرین شاٹس شیئر کر دئیے کہ ہر کسی کے شرم سے گال لال ہو جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) گلوکارہ میشاءشفیع کے اداکار و گلوکار علی ظفر پر جنسی ہراسگی کے الزامات کے بعد یہ سلسلہ چل نکلا ہے اور ابرار الحق کے بعد ایک ماڈل نے فیس بک صارف کیساتھ ہونے والی شرمناک ترین گفتگو کے سکرین شاٹس بھی شیئر کر دئیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔” مجھے بھی جنسی ہراسگی کا نشانہ بنایا گیا اور ۔۔۔“ میشا شفیع کے علی ظفر پر الزامات کے بعد ”بلبلے“ سے شہرت پانے والی عائشہ عمر نے بھی تہلکہ خیز انکشاف کر دیا، شوبز انڈسٹری میں ”تھرتھلی“ مچا دی 
ماڈل و اداکارہ کرن عباسی نے فیس بک پر ایک شخص کیساتھ ہونے والی گفتگو کی سکرین شاٹس شیئر کرتے ہوئے لکھا ”اب صبح صبح یہ شیطان جیسے لوگ آ جاتے ہیں موڈ خراب کرنے“

ان سکرین شاٹس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حذیفہ نامی ایک فیس بک صارف کہتا ہے کہ ”اپنے پیر چٹوانا چاہو گی، تم اس تصویر میں بہت خوبصورت لگ رہی ہو“ ۔ اور ایسی ہی گفتگو جاری رہی تو ماڈل نے مذکورہ صارف کو بلاک کرنے کا کہہ دیا۔

یہ سکرین شاٹس سامنے آنے کے بعد صارفین کی جانب سے ردعمل بھی سامنے آ رہا ہے اور کوئی ماڈل کو ذمہ دار ٹھہرا رہا ہے تو کسی کی نظر میں حذیفہ قصوروار ہے۔

احسن خان نامی ایک صارف نے لکھا ”یار آپ کی بھی تو غلطی ہے۔ تصاویر اپ لوڈ کرو گی تو کمنٹس تو آئیں گے، برا لگتا ہے تو مت اپ لوڈ کیا کرو۔۔۔ اور اپ لوڈ کرنی ہے تو پھر برا مت منایا کرو، معافی چاہتا ہوں کہ آپ کو برا تو لگے گا لیکن لڑکے تو پھر لڑکے ہیں“

کرن نے جواب دیتے ہوئے لکھا ”تصاویر اپ لوڈ کرنے کا یہ مطلب نہیں کہ کچھ بھی سن لیں“

ملک واحد نے لکھا ”میرے خیال سے ذاتی چیزوں کو سب کے سامنے نہیں لانا چاہئے“

کرن نے جواب دیا کہ ”ہاں لیکن اس لئے کیا کہ اگلی مرتبہ ایسا کوئی نہ کرے“