وزیراعلیٰ پنجاب کا قیدیوں کوریلیف دینے کیلئے احسن اقدام،پیرول پررہائی پر عائد پابندی ختم کرنے کافیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب کا قیدیوں کوریلیف دینے کیلئے احسن اقدام،پیرول پررہائی پر ...
وزیراعلیٰ پنجاب کا قیدیوں کوریلیف دینے کیلئے احسن اقدام،پیرول پررہائی پر عائد پابندی ختم کرنے کافیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے قیدیوں کوریلیف دینے کیلئے احسن اقدام اٹھا لیا ،وزیراعلیٰ پنجاب نے قیدیوں کی پیرول پر رہائی پرعائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے قیدیوں کوریلیف دینے کیلئے احسن اقدام اٹھا لیا ،وزیراعلیٰ پنجاب نے قیدیوں کی پیرول پر رہائی پرعائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔وزیراعلیٰ نے پنجاب کی جیلوںمیں قید کے پی کے سے تعلق رکھنے 400 قیدیوں کو ان کے صوبے میں بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ قیدیوں کو خیبرپختونخوا بھجوانے کیلئے قواعد و ضوابط کے تحت فوری اقدامات کئے جائیں ،انہوں نے کہاکہ قیدیوں کو بھی بنیادی انسانی حقوق حاصل ہوںگے ۔انہوں نے کہا کہ قیدیوں کو جیلوں میں جیل مینوئل کے تحت سہولتیں دینگے ،خواتین قیدیوں کے بچوں کا ہر طرح سے خیال رکھا جائے گا