’فی الحال بیان نہیں دے سکتے‘، وائٹ ہاؤس کا ایران پرتازہ اسرائیلی حملے پر تبصرے سے گریز

’فی الحال بیان نہیں دے سکتے‘، وائٹ ہاؤس کا ایران پرتازہ اسرائیلی حملے پر ...
’فی الحال بیان نہیں دے سکتے‘، وائٹ ہاؤس کا ایران پرتازہ اسرائیلی حملے پر تبصرے سے گریز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ویب ڈیسک) وائٹ ہاؤس کی جانب سے ایران پر اسرائیل کے حملے پر تبصرے سے گریز کیا جا رہا ہے ، وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری نے کہا کہ ایران پر اسرائیلی حملے سے متعلق فی الحال بیان نہیں دے سکتے۔

جیونیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ امریکا اس تنازعے کو بڑھتا ہوا نہیں دیکھنا چاہتا، کشیدگی میں کمی کیلئے اتحادیوں اور شراکت داروں سے مشاورت جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسرائیل کی جانب سے ایرانی شہر اصفہان میں ائیرپورٹ کے قریب حملے کی خبر سامنے آئی تھی، امریکی حکام کے مطابق میزائل اصفہان کے قریب فوجی اڈے پر لگا، اسرائیلی حملہ انتہائی محدود پیمانے کا تھا تاہم ایران نے میزائل حملے کی تردید کردی تھی۔