ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کا پیسوں کے لین دین کا ایک اور معاملہ سامنے آگیا

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کا پیسوں کے لین دین کا ایک اور معاملہ سامنے آگیا۔
سٹی 42نیوز کے مطابق کاشف ضمیر پرپیسے ادھار لے کر واپس نہ کرنے پر تھانہ کوٹ لکھپت میں مقدمہ درج کرلیاگیا،ٹک ٹاکر پر مقدمہ شہری امتیاز احمد خان نے درج کروایا۔
کاشف ضمیر پر امانت میں خیانت کی دفعہ 406 کی ایف آئی آر کائی گئی،ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ کاشف ضمیر نے 7 لاکھ 67 ہزار ادھار لے کر واپس نہ دیئے ، ایف آئی آر میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ پیسے واپس مانگنے پر ٹک ٹا کر نے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔