توقع ہے شکیل ترابی سیاسی جماعتوں کے باہمی تعلقات کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گے:سینیٹر عرفان صدیقی

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما اور سینٹ میں پارلیمانی پارٹی کے لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی نے معروف صحافی اور ماہر ابلاغیات شکیل ترابی کو جماعت اسلامی کا سیکرٹری اطلاعات مقرر ہونے پر مبارکباد دی ہے. سینٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ شکیل ترابی ابلاغیات کے شعبے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ نظریاتی صحافت کے فروغ اور آزادی رائے کے حوالے سے ان کی کوششیں قابل قدر ہیں۔
سینیٹر عرفان صدیقی نے توقع ظاہر کی کہ شکیل ترابی سیاسی جماعتوں کے باہمی تعلقات کے فروغ اور مثبت جمہوری اقدار کی ترویج میں اہم کردار ادا کریں گے۔