سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو سپریم جوڈیشل کونسل سے بڑی خوشخبری مل گئی

سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو سپریم جوڈیشل کونسل سے بڑی خوشخبری مل ...
سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو سپریم جوڈیشل کونسل سے بڑی خوشخبری مل گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس قاضی فائزعیسی کے خلاف صدر مملکت کو خط لکھنے پر شروع کی گئی مس کنڈکٹ کی کارروائی ختم کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کی سربراہی میں سپریم جوڈیشل کونسل نے سماعت کے بعد درخواست خارج کرنے کا فیصلہ سنایا۔سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر ہونے پر صدر مملکت کو خط لکھنے پر جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف لاہور ہائیکورٹ کے وکیل ایڈووکیٹ وحید شہزاد بٹ نے آئین کے آرٹیکل 209کے تحت کارروائی کی درخواست کی تھی۔
سپریم جوڈیشل کونسل نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ریکارڈ سے ظاہر ہوتا ہے خط لکھتے وقت جسٹس قاضی فائر عیسٰی دباو میں تھے۔ ریفرنس کی خبریں چلتے وقت انکے سسر اور بیٹی بیمار تھے۔نہیں لگتا صدر مملکت کو خط لکھنا کوئی سنجیدہ معاملہ تھا۔کونسل نے لکھا کہ جسٹس قاضی فائز عیسی کی طرف سے صدر مملکت کو خط لکھنا مس کنڈکٹ نہیں تھا۔ درخواست گزار یہ ثابت کرنے میں ناکام رہے کہ صدر پاکستان کو لکھے گئے خط جسٹس قاضی فائر عیسی نے لیک کیے،صدر مملکت کو لکھا گیا خط ذاتی حثییت میں تھا۔
درخواستگزار نے موقف اختیار کیا کہ جسٹس قاضی فائز عیسی نے سپریم جوڈیشل کونسل میں بے نامی جائیداوں سے متعلق ریفرنس کا جواب دینے کے بجائے صدر مملکت کو اس حوالے سے خط لکھ کر مس کنڈکٹ کیا ہے۔ججزکے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

مزید :

قومی -