پرویز الٰہی کو نیب انکوائری کا ریکارڈ دینے کے فیصلے کیخلاف درخواست پر سماعت آج ہو گی

پرویز الٰہی کو نیب انکوائری کا ریکارڈ دینے کے فیصلے کیخلاف درخواست پر سماعت ...
پرویز الٰہی کو نیب انکوائری کا ریکارڈ دینے کے فیصلے کیخلاف درخواست پر سماعت آج ہو گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو نیب انکوائری کا ریکارڈ دینے کے فیصلے کیخلاف درخواست پر سماعت آج ہو گی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جسٹس طارق سلیم شیخ کی سربراہی میں 2رکنی بنچ درخواست پر سماعت کرے گا،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب رولز کے مطابق انکوائری کا ریکارڈ فراہم  نہیں کیا جا سکتا۔

یاد رہے کہ  عدالت نے پرویز الٰہی سمیت دیگر سے جواب طلب کررکھا ہے،نیب کورٹ نے پرویز الٰہی کو ترقیاتی منصوبوں کے ریفرنس کی انکوائری کا ریکارڈ دینے کا حکم دیا تھا۔