تحریک انصاف نے پارٹی میں ممکنہ طورپر واپس آنیوالوں پر بجلیاں گرادیں،سب کچھ واضح کردیا

 تحریک انصاف نے پارٹی میں ممکنہ طورپر واپس آنیوالوں پر بجلیاں گرادیں،سب کچھ ...
 تحریک انصاف نے پارٹی میں ممکنہ طورپر واپس آنیوالوں پر بجلیاں گرادیں،سب کچھ واضح کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے برے وقت میں پارٹی چھوڑ جانے والوں کو انتخابی ٹکٹ دینے کا امکان مسترد کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سینیٹر علی ظفر نے واضح کیا ہے کہ آئندہ انتخابات کے لیے کسی بھی ایسے شخص کو ٹکٹ نہیں دیا جائے گا جو برے وقت میں پارٹی کے ساتھ کھڑا نہ رہ سکا۔ 
جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ”پی ٹی آئی کی طرف سے ان لوگوں کے لیے یہ واضح پیغام ہے، جو ماضی میں پارٹی چھوڑ چکے ہیں، انہیں ٹکٹس نہیں ملیں گے۔ پارٹی صرف انہی امیدواروں کو ٹکٹ دے گی جو مشکل وقت میں پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے۔
بیرسٹر علی ظفر کی طرف سے یہ بیان سابق پی ٹی آئی رہنماءعثمان ڈار کی پارٹی میں ممکنہ واپسی کے متعلق ایک سوال کے جواب میں دیا گیا۔ عثمان ڈار کے گھر پر پولیس کے چھاپے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بیرسٹر ظفر کا کہنا تھا کہ اس واقعے کی تحقیقات کی جانی چاہئیں۔