تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز خواتین کی مخصوص نشستوں سے دستبردار، تمام نامزد خواتین مستعفی
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی جماعت پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز خواتین کی مخصوص نشستوں سے دستبردار ہوگئی۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پی ٹی آئی پی کی مخصوص نشستوں کیلئے پارٹی سے نامزد تمام خواتین نے استعفے الیکشن کمیشن میں جمع کرادیے ہیں۔استعفے دینے والی خواتین میں سومی فلک ناز، یاسمین فہد، آسیہ اسد، نائمہ اسلم، ثوبیہ رحمان، انیتا محسود اور نادیہ شیر شامل ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز نے خیبرپختونخوا اسمبلی میں 2 نشتیں جیتی ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل سربراہ پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز پرویزخٹک کا بھی بطور پارٹی چیئرمین استعفیٰ سامنے آیا تھا۔