مہمند قوم کے 30 شعراء کے سوانح پر تبسم مہمند کتاب کی تقریب رونمائی

مہمند قوم کے 30 شعراء کے سوانح پر تبسم مہمند کتاب کی تقریب رونمائی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مہمند (نمائندہ پاکستان ) مہمند، پشتو کے 30 نامور شعراء کے سوانح پر تبسم مہمند کی کتاب کی تقریب رونمائی۔ " پہ زمکہ ستوری " شعری مجموعے میں پختونخواہ کے نامور شعراء کا تعارف اور مشہور کلام شامل کئے گئے ہیں۔ جبکہ یکہ غنڈ ڈگری کالج میں مقامی شعراء کے تنظیموں کی جانب سے " زہ د پختون د قافلوں سرہ زم " کے عنوان پر بڑا مشاعرہ منعقد ہوا۔ جس میں پختونخواہ کے نامور شعراء نے شرکت کی۔مشاعرے کا صدر محفل معروف پشتو شاعر اباسین یوسفزئی تھے۔ مشاعرے میں سینکڑوں لوگوں کی شرکت۔ تفصیلات کے مطابق پشتو کے تیس نامور شعراء کی زندگی اور ان کے مشہور کلاموں سے مزین نوجوان شاعر تبسم مہمند آف سنگر کی کتاب " پہ زمکہ ستوری" شائع ہو گیا ہے۔ کتاب کی تقریب رونمائی گزشتہ روز لوئر مہمند تحصیل یکہ غنڈ حجرہ محمد امین میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی پروفیسر بخت زادہ دانش ، پختونخواہ کے معروف شعراء محمد گل منصور، مقدر شاہ مقدر تھیں۔ ارشد خان شاہکار، طیب جان، ثاقب آفریدے، جلبل مہمند، طالب سنگر و دیگر نے خصوصی شرکت کی۔ شعراء نے اپنے تازہ کلام پیش کر کے سینکڑوں حاضرین سے خوب داد حاصل کی۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے قبائلی ضلع مہمند میں پشتو ادب کی ترقی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے نوجوان شعراء کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیاگیا۔ انہوں نے تبسم مہمند کو کتاب کی اشاعت پر تبسم مہمند کو مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر سنگر ادبی ٹولنہ کا دوسرا اور مرکزی مہمند پشتو ادبی ٹولنہ کا سالگرہ بھی منایا گیا۔ جبکہ تحصیل یکہ غنڈ ڈگری کالج میں" زہ د پختون د قافلوں سرہ زم" مشاعرہ منعقد ہوا۔ جس میں صدر محفل اباسین یوسفزئی، بخت زادہ دانش ، حسین احمد صادق ،مشاعرے کے میزبان شمس مہمند ، اقبال شاکر و دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر شعراء نے اپنے اپنے تازہ کلام پیش کئے۔جس پر انہوں نے حاضرین سے خوب داد وصول کیا۔ اس موقع پر صدر محفل آباسین یوسفزئی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پختونخواہ کی زمین شعر و ادب کیلئے ایک ذرخیز خطہ ہے۔ پختون شعراء کو چاہئے کہ وہ اپنے اشعار میں امن، ترقی اور خوشحالی کے پیغام دے۔ مشاعرے کے آخر میں ضلع مہمند اے این پی کے صدر نثار مہمند نے مہمان شعراء کو تخائف پیش کئے۔