سانحہ ساہیوال، دہشتگرد قرار پانے والے ذیشان کے اہلخانہ نے دھرنا دے دیا

سانحہ ساہیوال، دہشتگرد قرار پانے والے ذیشان کے اہلخانہ نے دھرنا دے دیا
سانحہ ساہیوال، دہشتگرد قرار پانے والے ذیشان کے اہلخانہ نے دھرنا دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سانحہ ساہیوال میں سی ٹی ڈی کے ہاتھوں مارے جانے والے ذیشان کے اہلخانہ نے نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد ایک بار پھر فیروز پور روڈ پر دھرنا دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ساہیوال واقعہ میں جاں بحق ہونے والے چاروں افرادکی نمازجنازہ ادا کر دی گئی ہے۔ نماز جنازہ فیروز پور روڈ پر ادا کی گئی ہے جس میں شہریوں کی بڑی تعد اد نے شرکت کی۔ خلیل،اس کی اہلیہ اوربیٹی کوکاہنہ قبرستان میں سپردخاک کیاجائے گا۔ ذیشان کوآشیانہ ہاو¿سنگ سکیم کے قریب قبرستان میں سپردخاک کیاجانا تھا تاہم اس کے ورثا نے نماز جنازہ کے بعد فیروز پور روڈ پر دھرنا دے دیا۔
ذیشان کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ ذیشان کو دہشتگرد قرار دے کر ہمارے زخموں پر نمک چھڑکا جارہا ہے، انصاف ملنے تک تدفین نہیں کریں گے۔ ذیشان کے اہلخانہ نے کہا کہ ذیشان پر عائد کیا گیا دہشتگردی کا الزام واپس لیا جائے اور دہشتگردی کا الزام عائد کرنے والے وزیر قانون راجہ بشارت فوری استعفیٰ دیں۔ ورثا نے مطالبہ کیا کہ چیف جسٹس آف پاکستان واقعہ کا از خود نوٹس لیں۔