جرمنی میں ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن یورپ اور پاکستانی کمیونٹی کی طرف سے "پاکستان زندہ باد, پاک فوج زندہ باد" ریلی کا انعقاد، "سب سے پہلے پاکستان" کے نعرے
فرینکفرٹ (ویب ڈیسک)ٰ جرمنی میں "پاکستان زندہ باد, پاک فوج زندہ باد" کے حوالے سے پانچویں ریلی کا انعقاد کیا گیا جو کہ اب تک ہونے والی ریلیوں میں سب سے بڑی ریلی تھی، یہ اوورسیز پاکستانیوں کی طرف سے ایک بہت بڑا پاور شو تھا جس کا انعقاد ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن یورپ اور پاکستانی کمیونٹی جرمنی نے مل کر کیا۔اس ریلی کی صدارت چوہدری احسان نذیر آف چک سکندراور عنصر بٹ نے کی ، آرگنائزز میں چوہدری احسان نذیر، باؤ خالد چوہان، چوہدری اختر اعوان،افضل قادری ، چوہدری یونس آف ساروچک ، راجہ انجم چوہان ، ناصر بٹ، احمد ڈار، چوہدری احسان آف ملک پور چاڑا اور گوہر باجوہ شامل ہیں۔
چوہدری اعجاز حسین پیارا، آزاد حسین ، چوہدری عامر وڑائچ آف جمنا، میاں محمد عمران ضیاء ، چوہدری زبیر دراجی،چوہدری تصور بدھوال،چوہدری طارق، مہر باسریاں ،چوہدری غلام غوث اور دانیال عزیز نے اس ریلی میں خصوصی طور پر شرکت کی۔ چیئرمین ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن یورپ چوہدری پرویز اقبال لوسر اس ریلی کے مہمان خصوصی تھے۔
بیرون ملک ہونے والی ریلیوں میں اب تک کی یہ سب سے بڑی ریلی اور پاور شو تھا جس میں اوور سیز پاکستانیوں کی ایک بہت بڑی تعداد نے شرکت کی اور سب نے یک زبان ہو کر "سب سے پہلے پاکستان" کے نعرے لگائے اور اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ ہر طرح کے حالات میں پاک فوج کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں.
ریلی کے شرکاء نے اس بات کا اعادہ کیا کہ“ترسیلات زر بڑھاؤ اور ملک بچاؤ، سول نافرمانی نامنظور”ہے ۔ اس ریلی میں خواتین کی ایک بہت بڑی تعداد نے شرکت کی ، اور پاکستان اور پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔
جرمن پارلیمنٹ کا انتخاب لڑنے والی پاکستانی نژاد مہوش افتخار نے ریلی کے شرکاء سے خطاب میں کہا کہ انہیں پاکستانی ہونے پر فخر ہے اور پاکستان ایک عظیم ملک ہے۔
ریلی میں ہر طرف سبز ہلالی پرچم لہرا رہے تھے اور اس موقع پر پاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ باد کے فلگ شکاف نعرے لگے۔ جس میں سبز ہلالی پرچم تھامے غیور پاکستانیوں نےنکلو سپہ سالار کی خاطر، تیرا ضمیر ،میرا ضمیر ،عاصم منیر عاصم منیر ک،ے فلک شگاف نعرے لگا کر پاک فوج کے ساتھ اپنی محبت کا بھر پور اظہار کیا۔اوورسیز پاکستانیوں نے کہا کہ وہ پاک فوج کی قیادت کے ساتھ جم کر کھڑے ہیں اور پاک فوج کے خلاف ہر فتنے کو شکست دیں گے۔
اس موقع پر اوورسیز پاکستانیوں نے آرمی چیف جنرل آصف منیر کی قد آوور تصاویر اٹھا رکھی تھیں اور ہر طرف سبز ہلالی پرچم کی بہار تھی اور فرینکفرٹ کی فضا فلک شگاف نعروں سے گونج رہی تھی۔ ریلی کے مقررین نے کہا کہ جو پاک فوج کا دشمن ہے وہ ریاست کا دشمن ہے اور پاک فوج ہی ہماری سرحدوں کےاصل محافظ ہیں۔