اپوزیشن اور حکومت کے درمیان میچ نہیں مذاکرات چل رہے ہیں:یوسف رضا گیلانی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ اپوزیشن اور حکومت کے درمیان میچ نہیں مذاکرات چل رہے ہیں۔
روز نامہ جنگ کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ کرکٹ ہمارے لوگوں کا پسندیدہ کھیل ہے۔
یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سپیکر اسمبلی نے حکومت اور تحریک انصاف کو پلیٹ فارم دیا۔ مذاکرات واحد حل ہے، تیسرا آپشن اور کوئی بھی نہیں۔
ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ سینٹر اعجاز چودھری کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے تھے، انکے پروڈکشن آرڈر کل دوبارہ جاری کئے ہیں، پروڈکشن آرڈر سے متعلق آئی جی کو بھی ہدایت کی ہے۔
چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ میڈیا، پارلیمنٹ اور حکومت مل کر مثبت امیج کو بہتر بنا سکتے ہیں۔