قبائلی اضلاع میں الیکشن، پہلا نتیجہ مکمل، تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا، کس پارٹی کے امیدوار نے کامیابی حاصل کی؟

قبائلی اضلاع میں الیکشن، پہلا نتیجہ مکمل، تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا، کس پارٹی ...
قبائلی اضلاع میں الیکشن، پہلا نتیجہ مکمل، تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا، کس پارٹی کے امیدوار نے کامیابی حاصل کی؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا میں ضم شدہ قبائلی اضلاع میں صوبائی اسمبلی کی 16 نشستوں پر ہونے والے انتخابات میں سے پہلی نشست کا مکمل غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ آگیا ہے۔
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق پی کے 103 مہمند ایک کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار نے میدان مار لیا ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار نثار احمد خان مومند نے مذکورہ حلقے سے 11 ہزار 225 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی ہے جبکہ حکمران جماعت کے امیدوار رحیم شاہ 8 ہزار 454 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔