پی ٹی وی کی فیس بڑھانے کی مذمت کرتے ہیں، چودھری سجاد نذیر

پی ٹی وی کی فیس بڑھانے کی مذمت کرتے ہیں، چودھری سجاد نذیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور() پاکستان پیپلز پارٹی گلف اینڈ مڈل ایسٹ کے سیکرٹری پی آر چودھری سجاد نذیر نے پی ٹی وی فیس کو 35روپے سے بڑھا کر سو روپے کرنے کی مذمت کرتے ہوئے اس فیس کو مکمل طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے کیونکہ عوام تو پہلے ہی ہر ماہ اپنے اپنے علاقے کے کیبل آپریٹر کو اس کی فیس ادا کرتے ہیں عمران خان نے خود اپوزیشن میں اعلان کیا تھا کہ میں اقتدار میں آکر اس فیس کو ختم کردوں گا۔لہذا اس فیس کو واپس لیا جائے اور ادویات کی قیمتوں میں بھی سو فیصد کمی کی جائے۔