بنگلہ د یش اے بمقابلہ پاکستان شاہینز:4روزہ میچ کا دوسرا دن،ہریرہ کی شاندار ڈبل سنچری،پاکستان کی بہتر پوزیشن

بنگلہ د یش اے بمقابلہ پاکستان شاہینز:4روزہ میچ کا دوسرا دن،ہریرہ کی شاندار ...
بنگلہ د یش اے بمقابلہ پاکستان شاہینز:4روزہ میچ کا دوسرا دن،ہریرہ کی شاندار ڈبل سنچری،پاکستان کی بہتر پوزیشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈھا کا (ڈیلی پاکستان آن لائن )بنگلہ دیش میں پاکستان کے محمدہریرہ نے 26چوکوں کی مدد سے 218 رنز بنائے، کامران غلام نے بھی سنچری سکور کی اور پاکستان شاہینز نے 467 رنز پر اننگز ڈیکلیئر کی۔محمد ہریرہ کی شاندار ڈبل سنچری کی بدولت پاکستان شاہینز کی بنگلہ دیش اے کے خلاف پوزیشن مضبوط ہو گئی۔
محمدہریرہ نے 26چوکوں کی مدد سے 218 رنز بنائے، کامران غلام نے بھی سنچری سکور کی جبکہ پاکستان شاہینز نے 467 رنز پر اننگز ڈیکلیئر کی.

دوسرے روز کھیل کے اختتام تک بنگلہ دیش اے نے پہلی اننگز میں 4 وکٹوں پر 203 رنزبنالیے جبکہ پاکستان شاہینز کو 264 رنز کی برتری حاصل ہے،ڈارون میں جاری 4 روزہ میچ کے دوسرے دن پاکستان شاہینز نے پہلی اننگز 375 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ پر شروع کی۔محمد ہریرہ جو 161 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے وہ ڈبل سنچری مکمل کرنے میں کامیاب ہوئے، انہوں نے 26 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 218 رنز سکور کیے۔ ہریرہ نے کامران غلام کے ساتھ تیسری وکٹ کی شراکت میں 215 رنز کا اضافہ کیا۔کامران غلام نے بھی 13 چوکوں کی مدد سے 100 رنز بنائے۔

پاکستان شاہینز نے3 کھلاڑی آﺅٹ 467 رنز پر اننگز ڈیکلیئر کردی۔بنگلہ دیش اے کی اننگز میں پہلی2 وکٹیں صرف 23 رنز پر گرگئیں جس کے بعد شادمان اسلام اور ایچ مولحا نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 153 رنز کا اضافہ کیا، مولحا نے 70 اور شادمان اسلام 88 رنز بنائے۔پاکستان شاہینز کی طرف سے خرم شہزاد محمد علی اور شاہنواز دھانی ایک ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

مزید :

کھیل -