بے نظیر بھٹو کا64واں یوم پیدائش 21جون کو منایا جائے گا

بے نظیر بھٹو کا64واں یوم پیدائش 21جون کو منایا جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن،سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کا64واں یوم پیدائش 21جون بدھ کو منایا جائے گا سالگرہ تقریبات کے سلسلے میں جنوبی پنجاب کے شہروں ملتان،ڈیرہ غازی خان،مظفر گڑھ ،خانیوال،جہانیاں ،ٹھٹھہ صادق آبادمیاں چنوں سمیت ملک بھر کے صوبائی ہیڈ کوارٹرز ،ڈویژنل اور ضلعی دفاتر کے ساتھ ساتھ تحصیل اور قصبات کی سطح پر بھی پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام سالگرہ تقریبات منعقد ہوں گی بلڈ کیمپ بھی لگائے جائیں گے جہاں پیپلز پارٹی کے رہنما،کارکن،عوامی نمائندے اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد خون کے عطیات دیں گے جبکہ قرآن خوانی کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے یوم پیدائش کے سلسلے میں ملک بھر کے اخبارات خصوصی ایڈیشن شائع کریں گے جبکہ پی ٹی وی اور نجی وی چینلز سے بھی محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے حالات زندگی پر مبنی دستاویزی پروگرام نشر کیے جائیں گے۔

مزید :

علاقائی -