کاسمو پولیٹن کلب باغ جناح کی نوے سالہ تقریبات

کاسمو پولیٹن کلب باغ جناح کی نوے سالہ تقریبات
 کاسمو پولیٹن کلب باغ جناح کی نوے سالہ تقریبات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور شہر کے دل میں واقع با غ جناح کے اندر 34 کنال پر محیط کا سموپولیٹن کلب کا سنگِ بنیاد اس وقت کے گور نر سرولیم ہیلے نے تین مارچ 1927 کو رکھا تھا یہ لا ہور کی واحد کلب ہے جوکسی با غ کے اندر واقع ہے ۔آجکل کلب کی انتظامیہ نوے سا لہ تقریبات منارہی ہے ۔یہ کلب کھیلوں کے حوالہ سے عالمی سطح پر شہرت یافتہ ہے ۔اس میں لان ٹینس کیلئے بنائے گئے گراس کورٹ ٹینس کے کھلاڑیوں میں بے حد مقبو ل ہیں یہاں دو مرتبہ ڈیوس کپ کے مقابلے بھی ہوچکے ہیں ، جس میں انٹر نیشنل کھلا ڑیوں نے حصہ لیا تھا


اس کلب کی سرپرستی کرنے والوں میں لاہور ہائیکورٹ کے جج صاحبان ، نامور قانون دا ن اور دیگر کئی اہم شخصیا ت نے اس کلب کا صدر ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا قیام پاکستان کے بعد 1947 میں جسٹس عبدالرشید جنہیں قائداعظم ؒ سے گورنر جنرل کا حلف لینے کا اعزاز حاصل تھا 1947 سے 1952 تک صدر رہے ، انکے بعد لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شبیر احمد ، جسٹس سجاد احمد جان ، جسٹس میاں فضل محمود فضلی اور جسٹس راؤ اقبا ل احمد خاں بھی 2004 میں صدر رہے ۔ایڈووکیٹ جنرل پنجاب محتر م آفتا ب اقبال چوہدری ، صوبا ئی پارلیمانی سیکرٹری محترم مسعود احمد لالی ، اعلیٰ سرکاری افسران محترم ایم جے عثمانی محترم بشیرالدین ، چوہدری محمد اسلم ورک ، میاں بشیر احمد ، محترم نسیم کے حق ، ملک حفیظ الرحمن ایڈوائزر گورنر پنجاب بھی صدر منتخب ہوئے ۔ آجکل محترم رانا محمد زاہد سینئر قانون دان بطور صدر فرائض انجام دے رہے ہیں جنہوں نے کلب میں شرافت کے کلچر کو فروغ دیا ہے ۔ ان کے ساتھ سیکرٹری جنرل جناب تبسم حسین گیلانی بھی برابر کے شریک ہیں ۔ انہوں نے 2014 سے 2017 تک کلب میں بہت بڑے کام کئے ہیں ، جس میں فیملی گارڈن کا قیام ، خواتین کیلئے الگ میٹنگ روم ،ٹینس کے کھلاڑیوں کیلئے ٹینس کورٹ کے ساتھ ملحقہ چینج روم ، جدید ترین کچن ، کلب کی کرکٹ ٹیم کا قیا م ،کلب کے فر نیچر کی تبدیلی رانا زاہد صاحب اور ان کی مینجنگ باڈی کے کارناموں کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔


کاسموپولیٹن کلب کے گیم سیکرٹری محترم شاہد نسیم بھی انتہائی متحرک اور محنتی انسان ہیں ،نوے سالہ تقریبات کے سلسلہ میں انہوں نے سنوکر کے مقابلے کرائے جو ہفتہ بھر جاری رہے ۔ ماضی میں پاکستان کے سنوکر چیمپئن فرحان بیگ مرزا بھی اسی کلب کے ممبر ہیں۔ حال ہی میں کلب نے نوجوانوں پر مشتمل کرکٹ ٹیم نے جمخانہ کلب جیسی بہترین ٹیم کو تین مرتبہ جمخانہ گراؤنڈ باغِ جناح میں شکست دی ہے ۔


ٹینس کی ترقی اور فروغ میں اس کلب کی خوش قسمتی ہے کہ اسے بہت اعلیٰ درجہ کے کوچ میسر رہے جنہوں نے دن رات محنت کر کے گراس کورٹس کو عالمی معیا ر کے قابل بنادیا جس کے باعث یہاں ڈیوس کپ کے مقابلوں کا انعقا د ہوا ۔قیام پاکستان کے بعد سے چوہدری چنن دین ٹینس کوچ تھے ، ہائیکورٹ کے ججز حضرات ،اعلیٰ سول حکام ، کئی اعلیٰ قانون دان اور پولیس کے آئی جی ، بزنس مینوں کو ٹینس کھلا نا آسان کام نہیں ہوتا مگر یہ ان کا کمال فن تھا کہ تمام لوگ چوہدری چنن دین کے ساتھ کھیلنا اور سیکھنا باعث فخر سمجھتے تھے ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس غلا م مجدد مرزا بہت اچھی ٹینس کھیلتے تھے جو چوہدری چنن دین کے پارٹنر ہوتے تھے ۔اُن کے بعد ان کے صاحبزادے چوہدری سنکدر حیات کلب میں بطور کوچ تقریباً نصف صدی تک ٹینس کھلاتے رہے۔ ڈیوس کپ کے مقابلے بھی سکندر صاحب کے دور میں ہی منعقد ہوئے تھے ۔ دسمبر 2015 میں ان کے اچانک انتقال کے بعد ان کے ہونہار فرزند ارجمند چوہدری محمد عثمان راجپوت اپنے با پ اور دادا کی روایات کو زندہ رکھے ہوئے ہیں ۔ کاسموپولیٹن کلب میں اس وقت تقریباً اٹھارہ سو کے قریب ممبران ہیں جن میں اعلیٰ عدلیہ کے موجودہ اور سابقہ جج صاحبان ، بیورو کریٹس ، صحافی اور بزنس مین حضرات شامل ہیں ۔ ممبر شپ کیلئے کسی قسم کی مذہبی ،لسانی ،فر قہ وارانہ یا دیگر کوئی تحصیص نہیں ہے ادبی ثقافتی سر گرمیاں اس کلب کا معمول ہیں ، گرمیوں کے موسم میں کلب کے وسیع و عریض لا ن میں ممبران کی تفریح کیلئے پراجیکٹر لگا ہوا ہے جس سے اراکین موسیقی سے لطف اندوز ہوتے ہیں ۔ ممتاز شا عر ، ادیب اردو کالم نگار محترم افتخار بخاری صا حب ادبی سر گرمیوں کے روحِ رواں ہیں
جتنی خوبصورت جگہ پر تا ریخی مقا م کی حامل یہ کلب ہے اس کو حکومتی سر پرستی نہ ہونے کے برابر ہے ۔ ماضی میں کلب کے سابق صدر چوہدری آفتا ب اقبال کو اس وقت کی صوبائی حکومت نے کلب کی تزئین و آرائش کیلئے پچاس لا کھ روپے دیئے تھے ۔اب موجودہ انتظامیہ نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی توجہ کلب کی تاریخی بوسیدہ عمارت کی طرف دلا ئی ہے جو ایک ثقافتی ورثہ ہے ، وزیراعلیٰ نے فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے ڈائرکٹر جنرل پی ایچ اے کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایک ہفتہ کے اندر اندرمفصل اور جامع رپورٹ دیں تاکہ کلب کی تزئین و آرائش و ضروری مرمت کی جاسکے۔ یہ ایک اچھا اقدا م ہو گا ۔موجودہ انتظامیہ نے اپنے دور میں اپنی مدد آپ کے تحت کلب میں لیڈ یز روم ، چینج روم ، نیا کچن اور فیملی گارڈن تیار جس پر لا کھو ں روپے کی لا گت آئی ۔ 24 فروری کو ڈائرکٹر جنرل پی ایچ اے میاں شکیل احمد نے فیملی گارڈن کا افتتاح کیا جس میں کلب فیملیز نے بھر پورشرکت کی ۔میاں شکیل احمد نے کلب انتظامیہ کی کاوشوں کو سرہتے ہوئے دو ٹوک انداز میں اپنی تقریر میں وعدہ کیا کہ اس تا ریخی کلب کی تزئین و آرائش کے تمام اخراجات حکومت ادا کریگی ۔ توقع ہے کہ یہ کام جلد ازجلد شروع ہوجائیگا ۔

مزید :

کالم -