طلاق کے بعد زندگی میں آنیوالی تبدیلیوں بارے ملائکہ اروڑہ بول پڑیں

طلاق کے بعد زندگی میں آنیوالی تبدیلیوں بارے ملائکہ اروڑہ بول پڑیں
طلاق کے بعد زندگی میں آنیوالی تبدیلیوں بارے ملائکہ اروڑہ بول پڑیں
سورس: Instagram/malaikaaroraofficial

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (آئی این پی) بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑہ نے انکشاف کیا ہے کہ طلاق کے بعد لوگوں نے انہیں اپنا نام تبدیل نہ کرنے کے مشورے دیے۔ اداکار و فلم ساز ارباز خان کی سابقہ اہلیہ ملائکہ اروڑہ نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں طلاق کے بعد اپنی زندگی میں آنے والی تبدیلی کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ مجھے اپنی زندگی میں اپنے نام کے ساتھ مشہور کنیت خان کی موجودگی کی وجہ سے بہت سارے فائدے ہوئے لیکن مجھے نہیں لگتا کہ میں اس نام پر ہمیشہ کے لیے انحصار کرسکتی ہوں۔

ملائکہ اروڑہ نے بتایا کہ مجھے طلاق کے بعد بہت سارے لوگوں نے کہا کہ مجھے اندازہ نہیں ہے کہ میرے نام کے ساتھ مشہور کنیت خان کی موجودگی کی میری زندگی میں کیا اہمیت ہے اور میں اپنا نام تبدیل کرکے سب سے بڑی غلطی کر رہی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنے سابق سسرال کی بہت عزت کرتی ہوں کیونکہ انہوں نے مجھے بہت پیار دیا، میرا ایک بیٹا ہے جس کی وجہ سے میں آج بھی اس خاندان کا ایک حصہ ہوں لیکن مجھے اب اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کی ضرورت ہے۔

مزید :

تفریح -