نواز شریف پر آرٹیکل 6نہیں لگتااورنہ ہی لگانا چاہئے ، اعتزاز احسن
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ شریف خاندان نے ایک بھی ثبوت اپنے دفاع میں عدالت میں پیش نہیں کیا لیکن اب کو ان کو شہادتیں دینے کا موقع نہیں ملے گا ۔ نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا موقف ہوناچاہئے کہ میرے بیٹوں کی یہ پراپرٹی ہے اور اس کے ذرائع یہ ہیں لیکن ان سے یہ سوال پوچھا ہی نہیں گیا ۔ یہ صرف دو چار سوالوں کا کیس ہے اور اس سے زیادہ اس میں کچھ نہیں ہے ۔ اعتزاز حسین نے کہا کہ شریف خاندان کی جو بے نامی جائیدادیں ہیں ان میں کچھ کلثوم نواز کے نام ہیں حالانکہ وہ بہت معصوم عورت ہے ۔نواز شریف کے بیان پر آرٹیکل 6نہیں لگتا اورنہ ہی لگانا چاہئے جوبیانیہ یہ دے رہے ہیں اگرچہ وہ ملک کے خلاف ہے اور اس کا آنیوالے دنوں میں اثر پڑے گا ۔اگران کے بیانئے میں صداقت ہوتی تو پرویز مشرف کو باہر نہ بھیجتے وہ ان کی اجازت سے باہر گیا، عدالت نے مشرف کو باہر جانے کی اجازت نہیں دی ۔ اعتزاز حسین نے کہا کہ اس وقت ملک میں نواز شریف کا وزیر اعظم ہے ، ایک وزیر اعلیٰ ہے جبکہ چاروں صوبوں میں اپنے گورنر ہیں اس لئے یہ کہنا کہ مجھے نکالا ہے غلط ہے ان کونکالا نہیں گیا، انہوںنے کہا کہ عدالت کا نواز شریف کے ساتھ رویہ نرم ہے ۔