لیویز چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ، 2 اہلکار زخمی
مہمند ایجنسی(مانیٹرنگ ڈیسک) تحصیل صافی کے علاقے زیارت ماربل میں لیویز چیک پوسٹ پر حملہ ہوا جس کے نتیجے میں لیویز کے 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق مہمندایجنسی کی تحصیل صافی کے علاقے زیارت ماربل میں لیویز چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے حملہ کردیا۔ حملہ آوروں سے فائرنگ کے تبادلے میں2 لیویز اہلکار زخمی ہوگئے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں اطراف سے کافی دیر تک فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا۔ حملے کی اطلاع ملنے پر سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری بیک اپ کیلئے موقع پر پہنچ گئی۔