اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہو نے میں دنیاو آخرت کی کامیابی،مولانا ابراہیم محمدی
وزیرآباد (نا مہ نگار) اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہو دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن حکیم میں اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایاہے کہ وہی لوگ فلاح پائیں گے جنہوں نے نیک عمل کیے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار جامعہ مسجد منانیہ میں معروف عالم دین مولانا محمد ابراہیم محمدی نے درس قرآن وحدیث کے موقع پر قوت گویائی اور سماعت سے محروم افراد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر مولانا ابوذر بن اکرام اللہ ساجد،محمد عمیر، محمد جمیل، پروفیسر ڈاکٹر عبد الرحمن، حافظ عبد الرحیم نے بھی خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ دنیا اور آخرت میں وہی لوگ فلاح پائیں گے جو اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہوتے ہیں قرآن حکیم ایک مکمل ضابطہ حیات ہے جس میں عمل پیرا ہو کر کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے،انسان کو چاہیے کہ تقویٰ اختیار کرے اور اپنے رب سے ڈر جائے اور نیکی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی وحدانیت اور توحید پر عمل کرتے ہوئے ایک اللہ کی عبادت کرنی ہوگی۔دین اسلام کے پانچ ارکان پر عمل اور فرائض کی بجا آوری کرتے ہوئے حقوق اللہ کے علاوہ حقوق العباد کا بھی خیال رکھنا ہوگا۔تربیتی نشست میں مقررین نے اشاروں کی زبان میں گونگے بہروں افراد کو طہارت وضو غسل کا طریقہ نماز کا طریقہ سمجھایا۔