کھڈیاں خاص: 2 موٹرسائیکلوں میں تصادم سے 3 افراد جاں بحق

کھڈیاں خاص: 2 موٹرسائیکلوں میں تصادم سے 3 افراد جاں بحق
کھڈیاں خاص: 2 موٹرسائیکلوں میں تصادم سے 3 افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کھڈیاں خاص (ڈیلی پاکستان آن لائن ) ضلع قصور کے علاقے کھڈیاں خاص میں2  موٹرسائیکلوں میں خوفناک تصادم سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
افسوسناک واقعہ تھانہ کھڈیاں کی حدود میں واقع گاؤں ڈھلم ہٹھاڑ چور کوٹ روڈ پر پیش آیا جہاں تیز رفتار دو موٹرسائیکل آپس میں ٹکرا گئے، حادثے میں 3 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ خاتون زخمی ہوگئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں باپ بیٹا بھی شامل ہیں، لاشوں اور زخمی خاتون کو بابا  بلھے شاہ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔