2021 میں پاکستان کی بیرونی سرمایہ کاری میں 35فیصد کمی آئی ، شیری رحمان کا انکشاف

2021 میں پاکستان کی بیرونی سرمایہ کاری میں 35فیصد کمی آئی ، شیری رحمان کا انکشاف
2021 میں پاکستان کی بیرونی سرمایہ کاری میں 35فیصد کمی آئی ، شیری رحمان کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما اور سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ سال 2021میں پاکستان کی بیرونی سرمایہ کاری میں 35فیصد کمی ہوئی ، تعجب ہے بورڈ آف انویسٹمنٹ کے 20سال سے قواعد و ضوابط نہیں بن پائے ۔
پبلک اکاو¿نٹس کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ آج بورڈ آف انویسٹمنٹ کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا،قواعد جوابط نہ ہونے سے بہت سے معاملات حل نہیں ہوپائے ، یہ انتہائی اہم ادارہ ہے جس نے ملک میں سرمایہ کاری لانی ہے ، چین کے سپیشل اکنامک زونز کا سرمایہ بھی ان کے ذمہ ہے ،پاکستان میں سرمایہ کاری کی سخت ضرورت ہے ، قواعد و ضوابط بنانے میں تاخیر نہیں ہونی چاہئے ۔
شیری رحمان نے کہا کہ حکومت نے بیرون ملک سے ملنے والے تحائف کی تفصیل دینے سے انکار کیا، دوسری طرف پیپلزپارٹی کی قیادت پر توشہ خانہ ریفرنس چل رہے ہیں ، ایک نہیں دوپاکستان ہیں، پاکستان تحریک انصاف جوابدہی سے کیوں ڈر رہی ہے ، دوسروں کی باری پر یہ انقلابی بن جاتے ہیں ، نیا پاکستان بنانے والے احساب سے اتنا خوفزدہ کیوں ہیں ۔