فیصل ٹاؤن، سیلون مالک کا ساتھی کے ساتھ ملکر نوجوان پر تشدد
لاہور(کر ائم رپورٹر)فیصل ٹاؤ ن میں مالک کا ساتھیوں کے ہمراہ سیلون پر کام میں غفلت برتنے پر نوجوان کو نیم برہنہ کرکے بدترین تشدد، پولیس نے ویڈیومنظر عام آنے پر 3ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا تفصیلات کے مطابق فیصل ٹاؤن میں واقعہ سیلون کا مالک اور اس کے ساتھی علی نامی لڑکے پر کام سیکھنے پر غفلت پر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد نیم برہنہ کرکے تشدد کرتے اور فوٹیج بھی بنواتے رہے فوٹیج سامنے آنے پر ایس پی ماڈل ٹاؤن نے فوری ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دی ٹیم نے فوٹیج کی مدد سے تینوں ملزمان ذیشان، مبین اور مبشر کو گرفتار کر لیا۔