پاکستان کی ہوم گراؤنڈ پر انگلینڈ کی ٹیم آج 17 سال بعد  پہلا میچ کھیلے گی 

پاکستان کی ہوم گراؤنڈ پر انگلینڈ کی ٹیم آج 17 سال بعد  پہلا میچ کھیلے گی 
پاکستان کی ہوم گراؤنڈ پر انگلینڈ کی ٹیم آج 17 سال بعد  پہلا میچ کھیلے گی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)  دورہ پاکستان پر موجود  انگلینڈ کی ٹیم آج پاکستان کی ہوم گراؤنڈ پر 17 سال بعد میچ کھیلے گی ۔ 

انگلینڈ کی ٹیم کے ساتھ ہوم سیریز کا 17 سال کا انتظار  ختم ہو گیا ، انگلش کھلاڑی 17 سال بعد آج کراچی کے میدان میں پاکستان کے خلاف ایکشن میں ہوں گے ۔ کراچی نیشنل سٹیڈیم میں آج ساڑھے 7 بجے میچ شروع ہو گا۔

قومی ٹیم کی قیادت بابر اعظم جبکہ انگلینڈ کی ٹیم کی معین علی کریں گے ۔ سیریز  7 میچز پر مشتمل ہے جس کے ابتدائی 4 میچ  کراچی جبکہ بقیہ 3 میچز  لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ہوں گے ۔

22،23ا ور 25 ستمبر کو نیشنل سٹیڈیم کراچی جبکہ  28 ،  30 ستمبر اور 2اکتوبر کو میچز قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے ۔

مزید :

اہم خبریں -کھیل -