جاوید بٹ قتل کیس؛گرفتار شوٹر اظہر اور الیاس کے اہم انکشافات
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جاوید بٹ قتل کیس میں گرفتار شوٹر اظہر اور الیاس کے اہم انکشافات سامنےآئے ہیں۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق آرگنائزڈ کرائم یونٹ کا کہنا ہے کہ گرفتار شوٹرز نے 4بار جاوید بٹ کی برانڈرتھ روڈ پر بھی ریکی کی، دوران ریکی شوٹرز اسلحہ ساتھ نہیں رکھتے تھے،جاوید بٹ کو شوٹرز نے شاہ عالم چوک میں ٹارگٹ کرنے کا پلان بنایا۔
تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ شوٹرز اسلحہ لیکر جاوید بٹ کا 2گھنٹے انتظار کرتے رہے،جاوید بٹ اس دن کسی وجہ سے معمول سے پہلے وہاں سے نکل گیا تھا۔