معروف عالمِ دین مولانا طارق جمیل نے ہیئر ٹرانسپلانٹ کروالیا؟ ویڈیو سوشل میڈ یا پر وائرل
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف عالمِ دین مولانا طارق جمیل نے بظاہر اپنا ہیئر ٹرانسپلانٹ کروالیا۔سوشل میڈیا پر مولانا طارق جمیل کی کئی ویڈیوز گردش کررہی ہیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ ایک کلینک میں موجود ہیں جہاں ڈاکٹر پہلے ان کے بالوں کا معائنہ کر رہے ہیں۔ویڈیو میں بظاہر ڈاکٹر کو مولانا طارق جمیل کے سر پر بال لگانے کے لیے مختلف نشانات لگاتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔اس دوران دونوں گفتگو بھی کررہے ہیں۔
بعد ازاں ویڈیو میں مولانا طارق جمیل کو بظاہر ٹریٹمنٹ مکمل ہونے کے بعد سر پر سرجیکل کیپ پہنے ہوئے دیکھا گیا۔مولانا طارق جمیل نے ڈاکٹر کو 100 روپے کے نوٹ پر اپنے دستخط کرکے بھی دیے۔واضح رہے کہ ہیئر ٹرانسپلانٹ کے حوالے سے مولانا طارق جمیل یا ان کے بیٹے کی جانب سے کوئی تصدیق سامنے نہیں آئی ہے۔