انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے اور ڈالر 5 ماہ کے بعد 278 روپے کی سطح سے نیچے آ گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 21 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 277 روپے 70 پیسے پر فروخت ہو رہاہے ۔