متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے  سفیر فیصل نیاز ترمذی کے اعزاز میں الودعی تقریب کا انعقاد

متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے  سفیر فیصل نیاز ترمذی کے اعزاز میں الودعی ...
متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے  سفیر فیصل نیاز ترمذی کے اعزاز میں الودعی تقریب کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (طاہر منیر طاہر)   متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے  سفیر فیصل نیاز ترمذی نے دبئی میں وسٹا میری ٹائم ٹریول ٹورزم کی ٹیم بشمول ڈاکٹر ظفر طاہر اور ڈاکٹر فاطمہ خالد کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے الوداعی استقبالیہ میں شرکت کی۔   تقریب میں سفارتی کور کے ارکان، اماراتی معززین ، پاکستانی کمیونٹی کے لوگوں   چیئر مین بزنس کونسل شبیر  مرچنٹ ، محمد اقبال داؤد،  کامران غنی، مصطفے ہیمانی ، حنیف مرچنٹ،  ڈاکٹر نور الصباح ، عبدالہادی ، ڈاکٹر فیصل اکرام صدر پاکستان ایسوسی دبئی ، پاکستان بزنس کونسل شارجہ سے سلیمان  وصال، سید سلیم اختر ، عامرحسن کھوکھر، علی زیب خان ،کمر  شل قونصلر ، نبیل رشید، فواد احمد خان ، جنید مرتضی ،محمد عمرانی،  پریس قونصلر محمد صالح ، اشفاق احمد، شفیق الرحمن اور  احمد فراز نے  شرکت کی-  تقریب میں شرکت کرنے والے معزز مہمانوں میں حسین محمد قونصل جنرل، پاکستان قونصلیٹ دبئی نے فیصل نیاز ترمذی کے ساتھ اپنی  پیشہ ورانہ وابستگی اور یادگار سفر پر روشنی ڈالی۔ پاکستانی کمیونٹی کے لوگوں اور  پاکستان قونصلیٹ دبئی کے  حکام نے بھی تقریب کو رونق بخشی۔ ویسٹا میرٹائم ٹریول اینڈ ٹورازم کی مارکیٹنگ ہیڈ  ڈاکٹر فاطمہ خالد نے اس تقریب کی مکمل منصوبہ بندی کی  اور  سٹیج پر میزبانی کے فرائض بھی احسن طریقے سے انجام دیے۔ اس موقع پر  ڈاکٹر ظفر طاہر، سی ای او ویسٹا میرٹائم، اور ان کی ٹیم کی محنت کو بھی سراہا گیا-ڈاکٹر فاطمہ خالد نے اپنے خطاب میں کہا یہ صرف ایک الوداعی تقریب نہیں تھی، بلکہ ایک عظیم رہنما کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا لمحہ تھا جنہوں نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات کو مزید مضبوط بنایا۔
  اپنے کلمات میں  سفیرفیصل نیاز  ترمذی نے ایک یادگار محفل کے انعقاد پر میزبانوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور تمام معزز مہمانوں کا شرکت پر شکریہ ادا کیا۔  سفیر نے متحدہ عرب امارات کی قیادت اور عوام کی طرف سے گرمجوشی، تعاون اور مہمان نوازی پر  شکریہ ادا کیا۔  انہوں نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دوستی کے قریبی رشتوں پر روشنی ڈالی اور اماراتی بھائیوں اور بہنوں، متحرک پاکستانیوں اور سفارتی برادری کے ارکان کو اپنے قیام کے دوران تعاون کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔ سفیرفیصل نیاز  ترمذی نے پاکستان کے سفارت خانے میں اپنے ساتھی اور سفارت خانے کے جنرل ڈیفنس کے ساتھی کی لگن اور ٹیم ورک کو بھی سراہا۔  دبئی میں کمیونٹی کی خدمت اور دوطرفہ تعلقات کو آگے بڑھانے میں ان کے اہم کردار کو تسلیم کرتے ہوئے سفیر نے کہا کہ وہ اپنے ساتھ متحدہ عرب امارات میں اپنے دور کی یادیں اپنے ساتھ لے کر جائیں گے-