یرموک کیمپ میں خوراک کی فراہمی کیلئے عالمی برادری تعاون کرے،اقوام متحدہ

یرموک کیمپ میں خوراک کی فراہمی کیلئے عالمی برادری تعاون کرے،اقوام متحدہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اقوام متحدہ (اے پی پی) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ فلسطینی مہاجرین کے یرموک کیمپ میں انسانی بنیادوں پر خوراک کی فراہمی کیلئے عالمی برادری تعاون کرے ۔ عالمی ادارہ برائے خوراک کے ترجمان کرس گینز کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فلسطینی کیمپوں میں اس وقت خوراک کا کوئی ذخیرہ موجود نہیں اور شام میں جنگی صورتحال میں اضافے کے باعث ان مہاجرین تک اشیائے ضروریہ پہنچانے کا عمل بھی معطل ہو چکا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ 18اپریل کو یرموک کیمپ کے 20ہزار سے زائد محصورین کیلئے غذائی اشیاءلے جانے کی کوشش کی گئی تاہم وہاں پر عسکری صورتحال کے باعث اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورک ایجنسی کو اس عمل کی اجازت نہیں مل سکی ۔ ان کا کہنا تھا کہ مارچ 2011ءمیں شروع ہونے والی کشیدگی سے قبل یرموک کیمپ میں ایک لاکھ 60ہزار فلسطینی مہاجرین قیام پذیر تھے جن میں سے ایک لاکھ 40ہزار سے زائد گھروں کو واپس جا چکے ہیں۔

 کرس گینز نے کہا کہ عالمی ایجنسی 11مارچ سے 10اپریل کے دوران اشیاءضروریہ کی فراہمی کیلئے صرف 10دن رسائی حاصل کر سکی جس دوران صرف 3390امدادی پیکٹ محصورین میں تقسیم کئے گئے جو کہ پریشان کن صورتحال ہے ۔متحارب گروپ اپنے اختلافات پر اس طریقے سے دور کریں۔

مزید :

عالمی منظر -