عمران خان پریشان تھے اور مجھے اندازہ تھا کہ۔۔۔وزارت چھوٹنے کے بعد عامر کیانی نے سب کو حیران کر دیا

عمران خان پریشان تھے اور مجھے اندازہ تھا کہ۔۔۔وزارت چھوٹنے کے بعد عامر کیانی ...
عمران خان پریشان تھے اور مجھے اندازہ تھا کہ۔۔۔وزارت چھوٹنے کے بعد عامر کیانی نے سب کو حیران کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آئی این پی )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر صحت عامر کیانی نے اپنے اوپر لگنے والے تمام کرہشن الزامات مسترد کرتے ہوئے  کہاہے  کہ وزیراعظم عمران خان کیساتھ میرا 23 سال کا تعلق ہے اور وہ بہتر جانتے ہیں کہ اُنہیں کسے اور کون سی وزارت دینی ہے یہ نہیں،وزارت کے حوالے سے مجھے پہلے ہی اندازہ تھا کہ کوئی ایسا فیصلہ آ سکتا ہے۔ 

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عامر محمود کیانی کا کہنا تھا کہ میں عمران خان کا کھلاڑی تھا ،ہوں اور رہوں گا اور اگر وہ مجھے کہیں کے ایم این اے شپ چھوڑ دیں تو میں وہ بھی چھوڑ دوں گا۔ادویات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ادویات کی قیمتوں سے متعلق وزیراعظم کو سخت تشویش تھی، قیمتوں میں اضافے کا تعین اور اس کی سمری مسلم لیگ ن کی حکومت میں دی گئی تھی اور اس حوالے سے سپریم کورٹ نے احکامات دیئے کہ اس سمری پر من و عن عمل کرتے ہوئے قیمتوں میں اضافہ کیا جائے۔کرپشن کے الزامات کو رد کرتے ہوئے عامر کیانی کا کہنا تھا کہ میں حاضر ہوں، جو بھی ادارہ میرے خلاف تحقیقات کرنا چاہتا ہے کر لے ،میرا دامن صاف ہے۔انہوں نے کہا کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد عمران خان پریشان تھے اور مجھے اندازہ تھا کہ کوئی ایسا فیصلہ آ جائے گا۔