ملتان، مارکیٹوں اور بازاروں میں پولیس گشت بڑھانے کا حکم

ملتان، مارکیٹوں اور بازاروں میں پولیس گشت بڑھانے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 ملتان (نیوز  ر پو رٹر)سی پی او ملتان منیر مسعود مارتھ نے ملک بھر کی طرح ملتان میں بھی احتجاجی مظاہروں، دھرنوں کے پیش نظرامن وامان کے قیام کے سلسلے میں مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کو سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کی یقین دہانی کرادی ہے اور مارکیٹس، بازاروں میں پولیس گشت بڑھانے کے لئے ہدایت بھی کردی ہے اور کہا ہے کہ تاجر ملک میں یقینا (بقیہ نمبر1صفحہ6پر)
ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور حکومت کو سالانہ اربوں روپے کا ٹیکس دیتے ہیں تاجروں کے تحفظات دور کئے جائیں گے وہ اپنے کاروبار زندگی کو جاری رکھیں اور شہری بلاخوف مارکیٹوں، بازاروں میں خریداری کرنے آئیں شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی،صدر جنوبی پنجاب شیخ جاوید اختر، ضلع صدر سید جعفرعلی شاہ،صدر ملتان خالد محمود قریشی کی قیادت میں تاجر رہنماں کے وفد سے اپنے دفتر میں کی گئی ملاقات میں کیا جس میں مرکزی سنیئر نائب صدر حاجی بابر علی قریشی، جاوید اختر خان، حاجی ندیم قریشی، مرزانعیم بیگ، خواجہ رضوان صدیقی، میڈم شبانہ سیف،مقبول قریشی، شہباز قیشی، حکم علی قریشی، شیخ الطاف، حافظ عمران سجاد قریشی، خواجہ احمد فراز صدیقی، چوہدری ارشاد،تنویر لنگاہ، اکمل خان بلوچ،ناصر چوہان، مرزا جاوید،اکرم غوری، شیخ شفیق، طارق قریشی،کفیل صدیقی،ڈاکٹر مہربان، کامران بھٹہ،شیخ اسلم قریشی، بھی موجود تھے خواجہ سلیمان صدیقی نے کہا کہ حرمت رسول ؓ پر ہماری جانیں بھی قربان ہیں لیکن ماہ رمضان المبارک میں عید سیزن کے دوران احتجاجی مظاہروں، دھرنوں کی وجہ سے چھوٹے تاجر اور دکاندار شدید پریشانی سے دوچار ہیں کیو نکہ وہ پہلے ہی گذشتہ برس اور اب ایک بار پھر کرونا وبا کے ساتھ ساتھ احتجاجی مظاہروں، دھرنوں کی وجہ سے چھوٹے تاجروں اور دکانداروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اسی لئے امن و امان کے قیام کے سلسلے میں مارکیٹوں بازاروں میں پولیس گشت کو بڑھاای جائے تاکہ وی عید سیزن کے دوران بلاخوف اپنے کاروبار زندگی کو جاری رکھ سکیں اور خریداری کے لئے آنے والے شہریوں کو بھی کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے خواجہ سلیمان صدیقی نے مزید کہا کہ تاجر برادری اور دکاندار سچے عاشق رسول ؓ ہیں اور حرمت رسول ؓ پر اپنی جانیں بھی قربان کرنے کو تیار ہیں لیکن املاک و شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کی ذمہ داری بھی ہم سب کی ہے اسی لئے ہم سب کو امن و امان کے قیام کے سلسلے میں اپنی ذمہ داری کو سنجیدگی سے ادا کرنا چاہیئے ملتان اولیا اللہ کی دھرتی ہے جہاں سے صرف پاکستان بھر میں ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں اتحاد، اخوت،امن اور بھائی چارے کا پیغام جاتا ہے کیونکہ ملتان کے لوگ انتہائی ملنسار اور محبت کرنے والے ہیں اور تمام مکاتب فکر وشعبہ ہائے نے ہمیشہ متحد ہو کر شرپسند عناصر کی حوصلہ شکنی کی ہے خواجہ سلیمان صدیقی نے کہا کہ تاجر برادری نے ہمیشہ حکومت و انتظامیہ کے ساتھ امن و امان کے قیام کے سلسلے میں تعاون کیااور آئندہ بھی تعاون کا سلسلہ جاری رہے گا جبکہ سی پی او ملتان نے بھی تاجر رہنماں کو یقین دلایا کہ تاجر اور دکاندار ہمارے بھائی ہیں امن و امان کے قیام کے سلسلے میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا۔ قومی تاجر اتحاد کے صدر سلطان محمود ملک نے سی پی او cpoکی جانب سے ملتان میں امن امان کی صورت حال کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا cpo منیر مسعود مارتھ نے کہا ہمیں ملتان سمت پورے ملک میں امن کی فضا کو قیام رکنے کے لئے تاجروں اور علما کرام کا تعاون درکار ہے کل کی ملتان میں پر  امن ہڑتال میں تاجروں اور علما کا کردار قابل تعریف ہے۔
ملاقات