سابق سینئر بیوروکریٹ روئیداد خان 100 برس سے زائد عمر میں انتقال کر گئے

سابق سینئر بیوروکریٹ روئیداد خان 100 برس سے زائد عمر میں انتقال کر گئے
سابق سینئر بیوروکریٹ روئیداد خان 100 برس سے زائد عمر میں انتقال کر گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق سینئر بیوروکریٹ روئیداد خان اسلام آباد میں انتقال کر گئے۔

روئیداد خان کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ادا کی جائے گی،روئیداد خان کو اسلام آباد کے ایچ الیون قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

نجی ٹی ی وی چینل جیو نیوز کے مطابق روائیداد خان 28ستمبر 1923کو مردان کے ایک گاؤں میں پیدا ہوئے تھے،روائیداد خان نے 1949میں سول سروس جوائن کی،مردان کے چھوٹے سے گاؤں سے تعلق رکھنے والے روئیداد خان اپنے  طویل کیرئیر کے دوران مختلف اہم پوسٹوں پر تعینات رہے۔

روائیداد خان نے پانچ صدور اور تین وزراء اعظم کے ساتھ کام کیا،1971میں جنرل یحییٰ خان کے دور میں سیکرٹری انفارمیشن تھے،روائیداد خان کی خودنوشت 1997میں شائع ہوئی،روائیداد خان نے 100برس سے زیادہ عمر پائی۔