میانوالی کے علاقے مکڑوال میں پولیس کا آپریشن،10خوارجی ہلاک، متعدد زخمی

میانوالی(ڈیلی پاکستان آن لائن)میانوالی میں پولیس اور سی ٹی ڈی کے آپریشن میں 10خوارجی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق میانوالی کے علاقے مکڑوال میں پولیس اور سی ٹی ڈی نے دہشتگردوں کیخلاف مشترکہ آپریشن کیا، آپریشن میں 10خارجی دہشتگرد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے،پولیس کاکہنا ہے کہ دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہری ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہو گیا جبکہ علاقے میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن جاری ہے۔