دورہ پاکستان ، نوجوت سدھو کے سر کی قیمت مقرر کر دی گئی ، بھارت سے خوفناک خبر آ گئی

دورہ پاکستان ، نوجوت سدھو کے سر کی قیمت مقرر کر دی گئی ، بھارت سے خوفناک خبر آ ...
دورہ پاکستان ، نوجوت سدھو کے سر کی قیمت مقرر کر دی گئی ، بھارت سے خوفناک خبر آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کرنے پر انتہا پسند ہندوو نوجوت سنگھ کی جان کے دشمن بن گئے ہیں اور ا ن کے سر کی قیمت پانچ لاکھ روپے مقررکر دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق نوجوت سنگھ سدھو پاکستان کا دورہ کرکے بھارت پہنچ گئے ہیں جہاں جا کر انہوں نے ویڈیو پیغام جاری کیا جو کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکاہے جس میں وہ پاکستانیوں کی تعریف کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں جبکہ اس کے علاوہ عمران خان کی حلف برداری تقریب میں وہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ گلے بھی ملے اور ان المحات کی تصاویر پر بھی انتہا پسند ہندو و بھڑک اٹھے ہیں جس کے بعد آگرہ کی انتہا پسند تنظیم ’ بجرنگ دَل ‘ کے سربراہ سنجے جاٹ نے نوجوت سنگھ سدھو کے سر کی قیمت پانچ لاکھ روپے مقرر کر دی ہے ۔
انتہا پسند بھارتی تنظیم کے سربراہ نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے نوجوت سنگھ سدھو کے سر کی قیمت مقرر کی اور ساتھ پانچ لاکھ روپے کا چیک بھی دکھایا اور کہا کہ جو اس کا سر لے کر آئے گا یہ چیک میں اسے دوں گا ۔دوسری جانب نوجوت سنگھ سدھو کے خلاف پاکستانی آرمی چیف سے گلے ملنے پر بہار میں غداری کا مقدمہ بھی درج کر لیا گیاہے ۔